اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حریت قیادت نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویہ کی قلت اور چھرہ بندوق کی فائرنگ سے 114کشمیریوں کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حریت قیادت نے حکومت پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اصولی م¶قف پر قائم رہتے ہوئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کرے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما¶ں غلام محمد صفی‘ میر طاہر مسعود‘ فیض نقشبندی‘ محمود احمد ساغر‘ محمد فاروق رحمانی‘ سلیم ہارون نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قریباً پوری وادی میں کرفیو کے نفاذ اور سیکیورٹی فورسز کی ہر گلی کوچے میں تعیناتی سے غذائی اشیاءاور ادویہ کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ حریت رہنما¶ں نے حکومت پاکستان کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی مظالم کی مذمت کرکے اور یوم سیاہ منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حکومت اس سے کہیں بڑھ کر اقدامات کرے۔
حریت قیادت