اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف بینرز کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے موو آن پارٹی کے چیئرمین سمیت تین ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ ملزموں کو 20 جولائی کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم د یا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی ٹیمیں اصل ملزموں کو گرفتار کرنے فیصل آباد پہنچیں تو پتہ چلا کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری کرا چکے ہیں ضمانت کرانے والوں میں چیئرمین محمد کامران علی رضا اور شفقت اقبال شامل ہیں۔ ملزموں کے وکیل نے م¶قف اختیار کیا کہ بینرز لگانے کا مقصد فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا موو آن پارٹی ملک میں مارشل لاءکے نفاذ کی حمایت نہیں کرتی۔
ضمانت
آرمی چیف بینر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے موو آن پارٹی کے چیئرمین سمیت 3 ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری
Jul 16, 2016