منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے مخالفین خوف اور بے چینی کا شکار ہیں،2018ءتک انتظار کریں:شہباز شریف

لاہور(آن لائن+آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر ملک میں افراتفری و انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جو ملک کیلئے زہر قاتل ہے ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی انتقام و انتشار کی سیاست نہیں کی ،اگرکسی نے زیادتی بھی کی تو ملک کے بہترین مفاد میں خاموشی اختیار کی، حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے ، اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں، منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے مخالفین خوف اور بے چینی کا شکارہیں۔ان خیالات کا اظہار شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے کہا حکومت اپنے منشور پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ خدمت خلق کے جذبے سے عاری بعض عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا مخلص قیادت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلی معیار قائم کئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں،منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا تیز رفتار ترقی سے مخالفین مےں خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا بعض عناصر ملک میں افراتفری و انتشار پھیلانے والی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں جو ملک کے لئے زہر قاتل ہے اور ایسی سیاست سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا۔ ایسے عناصر سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ذاتی مفادات کیلئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لےگ (ن) نے کبھی انتقام اور انتشار کی سیاست نہیں کی اگر کہیں ہم سے زیادتی بھی ہوئی تو ہم نے ملکی مفاد میں اس پر خاموشی اختیار کی ہے ۔انہوں نے کہاہمارے مخالفین حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے خوفزدہ ہیں کہ اگر یہ منصوبے اپنی تکمیل کو پہنچ گئے تو پھر ان کی سیاست ختم ہو جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ ان کو اقتدار میں آنے کی جلدی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ، ہمارے سیاسی مخالفین کو ابھی 2018ءتک انتظار کرنا ہو گا۔وزیراعظم نوازشریف ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...