لاہور+سرگودھا (نمائندہ سپورٹس+نامہ نگار)اگلے ماہ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستانی چار رکنی وفد شرکت کریگا ۔حکومت سنوکر کی بھی سرپرستی کرے توپاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ ہاکی اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی حکومت توجہ دینا ہوگی ۔ محدود وسائل کے باجود ایشین چیمپین شپ جیتنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار 6ریڈ بال سنوکر ایشین ٹائٹل جیتنے والے محمد سجاد نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سنوکر گیم میں ایک سال کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میںسونے ،چاندی ‘تانبے کے 34-35میڈلز جیتے ہیں جو کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہیں لیکن حکومت کی سنوکر سے عدم دلچسپی کے باعث اس کھیل کو فروغ نہیں مل رہا۔ آئندہ ماہ قاہرہ میں ورلڈ کپ میں محمد بلال ،بابر مسیح ، اسجد اقبال کیساتھ پاکستان کی نمائندگی کرونگا۔ محمد سجاد نے بتایا کہ کل سے 14روزہ کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو گا ۔ 20-20 گھنٹے کی محنت کے بعد آج اس مقام پر پہنچا ہوں ۔ محنت کے بغیر کوئی بھی چیز حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ ہمارے کوچ غیر ملکوں میں ٹریننگ دینے مجبور ہیں ۔ کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ کسی بھی کھیل کو فروغ نہیں دیا جا رہا ہے ۔ انشاء اللہ قوم اور والدین کی دعائوں سے ورلڈ سنوکر ٹورنامنٹ جیت کر ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کروں گا۔محمد سجاد کو پریس کلب کی تاحیات (اعزازی ) ممبر شپ سے بھی نوازا گیا ۔