لاہور(وقائع نگارخصوصی) ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی اقبال ٹائون اور سب انسپکٹر ساندہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی نے ملزم ارشد مسیح کیخلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساندہ پولیس نے ملزم کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا ملزم ہر تاریخ پیشی پر عدالت حاضر ہو رہا ہے لیکن مقدمہ کے گواہوں ڈی ایس پی اقبال ٹائون عمران کرامت بخاری، سب انسپکٹر شہباز احمد کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمہ التواء کا شکار ہے ۔
مقدمہ میں بطورگواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی اقبال ٹائون اور سب انسپکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم
Jul 16, 2017