گورنراقبال ظفرجھگڑا کی مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفرالحق سے اسلام آباد میںملاقات

Jul 16, 2017

پشاور(بیورورپورٹ)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ہفتہ کے روز مسلم لیگ کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفرالحق سے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اورخطہ کے حالات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں راہنما¶ں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ پاکستان خطہ کا اہم ملک ہے جس میں تعمیر وترقی اور معاشی وسیاسی استحکام کاعمل جاری رہناچاہئےے۔ ملک میں امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور قومی ترقی کیلئے جمہوری اور معاشی پالیسیوں کاتسلسل ناگزیر ہے۔ ملک سی پیک کی تکمیل اورفاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے جیسے تاریخی اقدامات کسی بھی قسم کے رکاوٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا اور قوم پاکستان امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے عمل میں منتخب جمہوری حکومت کے شانہ بشانہ ہیںملاقات میں گورنراقبال ظفرجھگڑانے راجہ ظفرالحق کو فاٹا میں امن وامان کی بحالی، تعمیرنو ،انفراسٹرکچر کی بحالی اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اورفاٹا اصلاحات کے حوالے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات

مزیدخبریں