”را“سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دشمن کے عزائم ناکام بنادینگے:جنرل زبیر

Jul 16, 2017

کراچی(صباح نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نےمقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، دشمن ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، افغانستان اور دےگر جگہوں سے کارروائےاں کر رہی ہےں اور”را “بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہی ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی کی تخریبی سرگرمیوں کا مقصداربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، دشمنوں کے عزائم نا کام بنا دیں گے ، پاکستان دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کو خطہ مےں دفاعی اور معاشی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششےں ماضی مےں ناکام ہوئی ہےں اور ےہ مستقبل مےں بھی ناکام ہوں گی، پاکستان کی امن اوراستحکام کی خواہش ےکطرفہ ٹرےفک نہےں،کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے، ہم دشمنوں کے منصوبوں کو خاک مےں ملا دےں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوپاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 107ویں مڈشپ مین، 16ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی، جس میں 100 افسران پاس آ¶ٹ ہوئے، جس میں بحرین، قطر اور سعودی عرب کے 28کیڈٹس بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا وہ پاس آ¶ٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اورسلامتی میں مرکزی کردار ہے۔ پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے اور پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اورطاقت کا مظہرہیں۔جنرل زبےر محمود حےات کا کہنا تھا ہماری افواج قومی اتحاد اور طاقت کی علامت ہےں جو عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتی ہےں ۔ واحد مقصد ، غےر متزلزل عزم اور وطن پر جان قربان کے لئے ہر وقت تےار رہنے کی وجہ سے عوام ہم پر مکمل ےقےن رکھتے ہےں ۔ ان کا کہنا تھا قوم سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے جوانوں پر فخر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کا امن اوراستحکام دنیا کے مفاد میں ہے، پاکستان تمام ممالک بالخصوص اپنے ہمساےہ ممالک کےساتھ پر امن بقائے باہمی کے اصول کے تحت تعلقات چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا افغانستان مےں امن و استحکام پاکستان کی سکےورٹی کے لئے اہم ہے ۔ ہم اس سلسلے مےں دو طرفہ اور کثےر جہتی سطحوں پر اپنی کوششےں جاری رکھےں گے ۔ ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمےر مےں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کو پاکستان سخت تشوےش کی نظر سے دےکھتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان اپنے خلاف بلاواسطہ طرےقہ سے لڑنے والے دشمنوں سے مقابلہ کر رہا ہے ۔ پاکستان دشمن اےجنسےوں بالخصوص ” را “ کی جانب سے درپےش خطرات سے بخوبی آگاہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ےہ دشمن اےجنسےاں افغانستان اور دےگر جگہوں سے کارروائےاں کر رہی ہےں تاکہ پاکستان میں عمومی طور پر اور بلوچستان مےں خصوصی طور پر بد امنی پےدا کی جائے اوراربوں ڈالرمالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کیاجاسکے۔پاکستان دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔ جنرل زبےر محمود حےات کا کہنا تھا ان چےلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے ہم قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کے لئے پر عزم ہےں ۔ ان کا کہنا تھا مسلح افواج کا اس سلسلہ مےں اہم کردار ہے۔ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جاری آپرےشن ” رد الفساد “ صرف عسکری مہم ہی نہےں بلکہ ےہ قومی عزم اور جذبہ کا عکاس ہے ۔ ہم پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہےں ۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی مسلح افواج دےگر ملکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر غیرریاستی عناصر کیخلاف کمربستہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کو خطہ مےں دفاعی اور معاشی لحاظ سے اہم مقام حاصل ہے ۔ پاکستان کا خطہ کے مسائل کے حل مےں اہم کردار ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششےں ماضی مےں ناکام ہوئی ہےں اور ےہ مستقبل مےں بھی ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا ہم اپنے اتحادےوں ، دوستوں اورپارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہےں تاکہ خطہ اور پوری دنےا مےں امن ، استحکام اور خوشحالی لائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا اگر ہم مل کر ذمہ داری کو ادا کرےں گے تو اس کے فوائد بھی سب کو حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی امن اوراستحکام کی خواہش ےکطرفہ ٹرےفک نہےں ۔ جنرل زبےر محمود حےات کا کہنا تھا پاکستان نےوی نے ٹاسک فورس 88 قائم کی ہے تا کہ سی پےک اور گوادر پورٹ کو درپےش رواےتی اور غےر رواےتی خطرات کا مقابلہ کےا جا سکے۔انہوں نے کہا حکومت بھی سمندری حدود کی حفاظت کے حوالہ سے ضرورےات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اورپاکستان نےوی کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورےات کو مد نظر رکھتے ہوئے فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا رےکروٹس جب دنےا کے درپےش چےلنجز کا مقابلہ کرنے کی سےڑھی پر قدم رکھےں گے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہو گی اور قوم رےکروٹس سے اچھی توقعات ہی رکھتی ہے ۔ نےول چےف اےڈمرل محمد ذکاءاللہ اور دےگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مزیدخبریں