حکمران خاندان سے احتساب کا آغازہوگیا جماعت اسلامی ہرکرپٹ کااحتساب چاہتی ہے

Jul 16, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ حکمران خاندان سے احتساب کا آغازہوگیا جماعت اسلامی ہرکرپٹ کااحتساب چاہتی ہے اوراس سلسلے میں ”احتساب سب کا“تحریک شروع کرد ی اب کوئی چورلیٹرانہیں بچے گا21جولائی کوتاج مارکی واہ کینٹ میں اس مہم کا دوسرابڑا جلسہ عام منعقدہوگا جس میں امیرجماعت سینیٹرسراج الحق مہمان خصوصی ہوں گے اہلیان اٹک نے عوامی قائد کاجس اندازمیں استقبال کیا اس پرانھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جماعت اسلامی اٹک کی قیادت شاندارجلسہ عام کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے لالہ رخ اور ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی لالہ رخ کے مقامی امیربلال حیدرنے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔پی پی 8کے امیدوارمحمدوقاص خان ،امیرزون رفیق احمدسمیت دیگرذمہ داران بھی امیرضلع کے ہمراہ موجود تھے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ کرپٹ ٹولے کااحتساب ایک شفاف اور دیانتدا ر حکومت ہی کرسکتی ہے ظلم وناانصافی اورکرپشن کے خاتمے کےلئے قوم جماعت اسلامی اور سینیٹرسراج الحق کا ساتھ دے۔

مزیدخبریں