جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزےراعظم نواز شرےف آئےنی جواز کھوبےٹھے ہےں

Jul 16, 2017

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)ضلعی ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلےکس مےں ا پوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاءقائدےن نے پرےس کانفرنس سے خطاب کےا اور موقف اپناےا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزےراعظم نواز شرےف اپنا اپنا آئےنی جواز کھوبےٹھے ہےں جس کے بعد انہےں اس عہدے پررہنے کا حق نہےں ظفر اللہ شاہ نے 1999مےں تمام تر قرضے معاف کروائے جس کی رپورٹ بعد مےں سابق وزےرداخلہ رحمان ملک نے تےار کی تاہم اب اگر سپرےم کورٹ کی طرف کسی نے بھی مےلی آنکھ سے دےکھا تو تمام سےاسی پارٹےوں کی وکلاءقےادت نہ صرف سپرےم کورٹ کا دفاع کرےنگی بلکہ سپرےم کورٹ کے سامنے سےسہ پلائی دےوار ثابت ہوگی۔ وزےراعظم مےا ں نواز شرےف اپنے اقتدار کا وقت مکمل کرےں لےکن بس اپنی جگہ پر کسی اور کو وزےراعظم نامزد کر دےں کےونکہ اگر ان کے اقتدار کے پانچ سال مکمل نہ ہوئے تو ےہ سےاسی شہےد بن کر دوبارہ سامنے آئےنگے ۔وکلاءاور قوم انہےں سےاسی شہےد بننے نہےں دےنگے۔ مسلم لےگ ن ملکی ترقی مےں رکاوٹ بن رہی ہے کےونکہ اب دنےا جان چکی ہے کہ اس ملک کا وزےراعظم اور اسکا خاندان کرپشن مےں ملوث ہے اور اگر بےرون ممالک نے پاکستان سے کرپشن کی بنا پر تجارت بند کر دی تو اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ وزےراعظم نے قوم سے وعدہ کےا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مےں اگر ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائےنگے۔ وزےراعظم اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہوں۔ ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی مےں ہر جمعرات کو تمام سےاسی پارٹےوں کی وکلاءقےادت اےک احتجاجی مظاہرہ کےا کرےنگی جو وزےراعظم کے استعفے تک جاری رہےگا اور اگر وزےراعظم اپنے عہدے سے مستعفیٰ نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسےع کےا جائےگا۔ ان خےالات کا اظہار گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے علامہ اقبال ہال مےں پےپلز پارٹی کے کےنٹ کے صدر ملک ظہےر ارشد اےڈووکےٹ، پےپلز لائر ز فورم کے صدر شاہد مغل اےڈووکےٹ، پےپلز لائرز فورم کے سےکرٹری جنرل اسد عباسی اےڈووکےٹ، تحرےک انصاف کے ڈوےژنل صدر شوکت رﺅف صدےقی اےڈووکےٹ،جماعت اسلا می کے ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدرظفر الحسن جوےہ اےڈووکےٹ، جسٹس پارٹی کے نائب صدر پنجاب ملک صالح اےڈووکےٹ ، مسلم لےگ ق کے راجہ ناصر اےڈووکےٹ نے مشترکہ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ پرےس کانفرنس کی صدر پےپلز پارٹی کےنٹ کے صدر ملک ظہےر ارشد نے کی۔ پرےس کانفرنس کے دوران شرکاءکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی پورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزےراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہےے کےونکہ وزےراعظم اور انکے پورے خاندان کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد ملک و قوم کی بےن الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ہے جس مستقبل مےں پاکستان کی ترقی کےلئے رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ آج ملک کی ہر گلی ہر محلے مےں وزےراعظم کی کرپشن کے چرچے ہےں جبکہ ملکی 70سالہ تارےخ مےں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی ڈائرےکٹر لےول کے افسران اپنے وزےراعظم کی کرپشن کےخلاف تحقےقات کررہے ہےں۔ مسلم لےگ ن کے کارکنان نے پہلے بھی سپرےم کورٹ پر حملہ کےا تھا تاہم اگر اب انہوں نے اےسا سوچا بھی تو جےسے وکلاءڈکٹےٹر مشرف کے سامنے سےسہ پلائی دےوار ثابت ہوئے تھے اسی طرح مسلم لےگ ن کے سامنے بھی ڈٹ جائےنگے۔

مزیدخبریں