راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ہفتہ کوتھانہ سول لائن اور تھانہ منگلہ کی انسپکشن کی تھانہ سول لائن آمد پر اےس پی انوےسٹی گےشن گلفام ناصر اور ڈی اےس پی صدر سرکل جہلم جاوید حسن نے ان کا استقبال کےا اس موقع پر جہلم پولیس کے چاق وچوبند دستے نے آرپی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی بعد ازاں آر پی او راولپنڈی نے تھانہ سول لائن کا معائنہ کیا جوکہ تھانہ کی صفائی ناقص ہونے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ تکمیل ریکارڈ درست ہونے پر محر ر تھانہ کو شاباش دی اوراےس اےچ اوتھانہ کو مجرمان اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم دیا،بعد ازاں آرپی او راولپنڈی نے تھانہ منگلا کا دورہ کیا جو کہ تھانہ کی زیر تعمیر بلڈنگ نامکمل ہونے پر حکم دیا کہ متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔