آج2بجکر 16منٹ پر قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکتا ہے

جہانیاں (آن لائن) سورج آج (اتوار کو) دوپہر 2بجکر کر16 منٹ پر بیت اللہ شریف کے اوپر سے دوسری مرتبہ گزرے گا قبلہ کا رخ متعین کیا جا سکے گا۔ قبل ازیں28مئی کو بھی سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرا تھا۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر سولہ منٹ پر سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گادنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا۔قبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیںاور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیںاس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا۔واضح رہے کہ قبل ازیں28مئی کو بھی سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرا تھا۔

ای پیپر دی نیشن