بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے ’شرمندگی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا چین

بیجنگ (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھارت کو خبردار کیا ہے اس نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے ’شرمندگی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا کا کہنا ہے چین، بھارت اور بھوٹان کے سرحدی علاقے ڈوکلام سے جب تک انڈیا اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس بارے میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارت کا کہنا ہے اس نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں فوجیں اس لئے بھیجی تھیں تاکہ وہ اس علاقے میں نئی سڑک کی تعمیر کو روک سکے جس علاقے پر بھوٹان اور چین دونوں اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ علاقہ بھارت کے شمال مشرقی صوبی سکم اور پڑوسی ملک بھوٹان کی سرحد سے ملتا ہے اور اس علاقے پر چین اور بھوٹان کا تنازع جاری ہے جس میں انڈیا بھوٹان کی حمایت کر رہا ہے۔ انڈیا کو خدشہ ہے اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو اس سے چین کو انڈیا پر سٹریٹجک برتری حاصل ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن