امریکہ سفارتی عمارات کا قبضہ واپس کرے: روس

ماسکو (اے پی پی) روس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں روس کی سفارتی عمارات کا قبضہ روسی حکومت کے حوالے کرنے کے سلسلے میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی شرط بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں صدر باراک اوباما نے دو روسی سفارتی مراکز کو بند کر دینے کے علاوہ 35 روسی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے تھے۔ ماسکو میں کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ان عمارات کی واپسی کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی شرط نہیں رکھی جانی چاہئے۔
روس/ عمارت

ای پیپر دی نیشن