کراچی (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایئر پورٹ حملے میں ملوث ایک اور ملزم ایم کیو ایم کے راشد صدیقی پر فرد جرم عائد کردی ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سمیت گواہان کو عدالت میں طلب کرلیا ہے مقدمے میں پہلے سے ایم کیوا یم کے 3 کارکنان سرمد صدیقی ، ندیم برگر اور آصف ظہیر گرفتار ہیں جن پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے گرفتار ملزمان نے اقبال جرم کرلیا ہے ایئر پورٹ حملے میں سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ایئرپورٹ حملہ/ فرد جرم عائد