فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ شاہدرہ پر تیز رفتارگاڑی نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان دوستوں کو ٹکر مارکر جان لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ امامیہ کالونی کے رہائشی دو نوجوان دوست 19 سالہ سہیل انور اور 18سالہ غلام محی الدین موٹر سائیکل پر سوار شاہدرہ سے اپنے گھر جا رہے تھے گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال کے قریب نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں سہیل انور موقع پر جاں بحق جبکہ غلام محی الدین ہسپتال جاکر دم توڑ گیا۔ شاہدرہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔
موٹر سائیکل سوار جاں بحق