اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام شہدائے کشمیر کانفرنس آج بروز اتوار شام 4بجے ہو گی ، کانفرنس کے لیے جامع مسجد قباءآئی ایٹ مرکز سے متصل گراﺅنڈ میں وسیع انتظامات کیے گئے ہیں ، کانفرنس کی صدارت دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین مولانا سمیع الحق کریں گے جبکہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین اور متحدہ جہاد کونسل کے دیگر رہنما خصوصی طور پر شرکت کریں گے ، کانفرنس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی ، لیاقت بلوچ ، سردار عتیق احمد، علامہ ابتسام الہی ظہیر ، پیر سید ہارون گیلانی ، مولانا فضل الرحمن خلیل، اجمل خان وزیر ، عبداللہ گل سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ کشمیری تنظیموں کے رہنما بھی خطاب کریں گے ۔ جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسﺅل شفیق الرحمن نے گزشتہ روز کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ شہداءکشمیر کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شفیق الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کا بھرپور شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ حافظ محمد سعید اور صلاح الدین دہشت گرد نہیں بلکہ قوم کے ہیرو ہیں ان کو دہشت گرد کہنے والے خود دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ۔
کشمیر کانفرنس