پولیس سیاسی اثرورسوخ سے آزاد رہے گی کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

پشاور/ سوات (بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کامیابی کا حصول ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن اپنی کامیابی میں تسلسل اس سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے۔ صوبے میں قیام امن کے حصول میں پولیس، آرمڈ فورسز اور عوام نے بے تحاشا قربانیاں دیں۔ اب ہمارا ہدف قیام امن کے تسلسل کو بر قرار رکھنا ہے اور اس میں سستی اور کاہلی کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ پولیس سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا اور پولیس نے بااختیار ہو کر عوام کی خواہشات کے مطابق انکے مصائب اور تکالیف کم کرنے کیلئے اقدامات کئے۔ ہم پولیس کو ایک بہترین فورس کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد ہواور اس کی کارکردگی پر کوئی انگلی نہ اُٹھا سکے۔ وہ دورہ سوات کے دوران پولیس ٹریننگ سکول مینگورہ کے دوران پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبر پی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...