فتح جنگ میں گدی نشین کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں مریدوں نے تھانے پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔ توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے تھانے پر قبضہ کرکے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر اہلکاروں نے گرفتار شدگان کو دوسری جگہ منتقل کیا اور تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے قطبال تھانے میں موجود ریکارڈ بھی نذر آتش کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایک گھنٹے میں پیر کو رہا نہ کیا گیا تو تھانہ بھی جلا دیں گے۔ پیر کے مریدوں نے راولپنڈی فتح جنگ روڈ ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے ایک پیر خادم حسین کے ضلع میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم مقامی گدی نشین پیر امجد علی شاہ نے پابندی کے باوجود دربار میں اجتماع سے پیر خادم حسین کا خطاب کرایا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطبال تھانہ میں مقدمہ درج کرکے پیر امجد علی شاہ اور خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔
فتح جھنگ: گدی نشین کی گرفتاری پر مریدوں کا تھانہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ، اہلکار فرار
Jul 16, 2017 | 20:33