سلام آباد (نیٹ نیوز) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کیخلاف عالمی عدالت میں بھارتی کیس میں جواب الجواب کل منگل کو جمع کرایا جائے گا، دفتر خارجہ کے حکام ہیگ پہنچ گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کلبھوشن کیس میں جواب الجواب جمع کرانے کیلئے دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی ہیگ پہنچ گئی ہیں۔ چار سو سے زائد صفحات پر مشتمل جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے جو ہالینڈ ٹائم کے مطابق منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ سے ڈیڑھ بجے کے درمیان جمع کرایا جائے گا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر دوسرے جواب میں کلبھوشن کی گرفتاری اور سزا پر ہر ایک بھارتی اعتراض کو شواہد سے رد کیا ہے۔ یاد رہے پاکستان نے اپنا پہلا جواب 13 دسمبر 2017ء کو جمع کرایا تھا۔
کلبھوشن کیس