نصیر آباد(نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منجھوشوری کی حددو میں گوٹھ گل جتک کے مقام پر پیش آیاجہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے دو افراد میر محمد اور محمد اسماعیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب واقعے کے بعد نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دو قتل