حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل ،نظام مصطفیٰﷺکے صدر NA-227 صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلام اور شعائر اسلام کا تمسخراڑانے والے نشان عبرت بنیں گے لادین سیکولر عناصر ملک میں فساد پھیلنے کیلئے نت نئے حربے اور بہانے تراش رہی ہیں رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام کہہ کر اسلام کا تمسخر اڑایا ہے اورعدلیہ کی کھلے عام توہین کی ہے ایک کرپٹ بدعنوان اور لوٹ کھسوٹ کے جرم میں سزا پانے والے شخص کے بارے میں حج سے بڑا کام کہہ کراپنی آخرت برباد کی صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ عدلیہ کو رانا ثناء کے بیان کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور اسلام کا تمسخر اڑانے والوں کو نشان عبرت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اسلام شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف لب کشائی کی جرأت نہ ہو سکے انہوں نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبصیتوں کے بت پاش پاش ہوگئے ہیں سندھی مہاجر بھائی بھائی کے نعروں نے حیدرآباد میں اتحاد یگانگت ،محبت اور اخوت کی فضاء قائم کردی ہے حیدرآباد میں قیام امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے کہ قوم25جولائی کو قومی اسمبلی میں چابی اور صوبائی اسمبلیوں میں تیر پر مہر لگا کرحیدرآباد کی ترقی کا دروازہ جنت کی چابی سے کھولیں ریلی ہیرآبادسے براستہ ہالا ناکہ ،صائمہ پلازہ ،جیل روڈ ،گلاب پان ،سول ہسپتال ،لبرٹی چوک،اسٹشین روڈ ،کوہ نور چوک،پکہ قلعہ ،گرونگر،پنجرہ پول چوک پاکستانی چوک،پھلیلی پل ،تانگہ اسٹینڈ،مرزا محلہ،حسینی چوک ،المشرق چوک،محمدی چوک ،قباء مسجد ،نورانی بستی،سے شاہدہوٹل پر اختتام پذیرہوگا جس پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی اور عوام نے والہانہ استقبال کیاصاحبزادہ زبیر نے شاہد ہوٹل پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیٰ ﷺ ہی قوم کے مسائل کو حل کرسکتا ہے چور لٹیرے اور عوام کو زبان اور رنگ و نسل کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے جلد اپنی انجام کو پہنچ چکے ہیں حیدرآباد کی عوام نے ماضی میں بھی دہشت گردوں قاتلوں کو شکست دی تھی اب بھی حیدرآباد سے نظام مصطفیٰ ﷺ کے متوالے کامیاب ہوں گے۔
صاحبزادہ زبیر
اسلام کا تمسخر اڑانے والوں کوعبرتناک سزا دی جائے‘ صاحبزادہ زبیر
Jul 16, 2018