لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے معروف آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے امن کے پیغام کو پھیلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ٹورنٹو میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کی بولی وڈ کے اداکار سلمان خان سے حالیہ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات بھی زیر بحث آئے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’سیلبریٹیز کے مشترکہ تعلقات کی بہتری کے لیے میڈیا میں مثبت باتیں کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے پر ہمارے درمیان رضامندی طے پائی ہے۔ٹورنٹو میں ٹی 20 لیگ کھیلنے والے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویریں شائع کرنے کا مقصد بھی یہی تھا۔کینیڈا میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 لیگ کے منتظمین اس تقریب کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے تھے جس میں میں ان کی مدد کر رہا ہوں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ متظمین چاہتے تھے کہ لیگ میچز کینیڈا اور امریکا کے مختلف شہروں میں ہوں اور میں اس خطے میں کھیل کی تشہیر کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیگ کے ذریعے مقامی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور اس طرح کی لیگز کینیڈا کی قومی ٹیم کو فائدہ پہنچائے گی۔