لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود نے ورلڈ جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوح دستگیر بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
نوح دستگیر بٹ پاکستان ویٹ لیفٹنگ کا سرمایہ ہے نوجوان کھلاڑی سے بڑی امیدیں ہیں کہ وہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرے گا۔