ننکانہ صاحب: نمائشی کبڈی میچ میں واپڈا نے پنجاب پولیس کو ہرا دیا

Jul 16, 2018

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) معروف صوفی بزرگ بابا موج دریہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب پولیس اور واپڈا کے مابین ہونے والا کانٹے دار کبڈی کا نمائشی میچ واپڈا کی ٹیم نے جیت لیا۔ واپڈا کی ٹیم نے 13 کے مقابلے میں 16 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، واپڈا ٹیم کی قیادت قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان بابر گجر جبکہ پنجاب پولیس ٹیم کی قیادت قومی کبڈی ٹیم کے معروف کھلاڑی لالہ صغیر کمبوہ نے کی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ملک ذوالقرنین ڈوگر، سماجی کارکن رانا طالب حسین دیگر مہمانوں نے جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، جیتنے والی ٹیم کو 70ہزار روپے اور رنر اپ کو40 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا، کبڈی میچ کے آرگنائزرز میں رانا عابد حسین، رانا محمد سرور، رانا راشد نیاز اور رانا طارق بشیر شامل تھے، شائقین کبڈی نے بہترین میچ کے انعقاد پر آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا۔

مزیدخبریں