رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے قومی امیدوار رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ نوازشریف کا معصوم بن کر ووٹ لینے کا ٹوپی ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے ،جبکہ عمران خان کی بدزبانی سے عوام متنفر ہوچکے ہیں ،اب ان کے پاس ملک کی واحد جمہوری پارٹی پیپلز پارٹی ہی باقی بچی ہے جو اس ملک کا وقار بلند کرسکتی ہے۔ اقتدار کبھی بھی پیپلزپارٹی کا مقصد نہیں رہا بلکہ غریب عوام کو مظالم سے نجات دلانا مشن ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے عوام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے تک دینے سے گریز نہیں کیا ،بھٹو خاندان کی تاریخ خون سے عبارت ہے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیاں آج بھی عوام کو بھولیں نہیں ،محترمہ شہید بے نظیر نے غریبوں کیلئے جو پالیسیاں بنائیں دیگر پارٹیاں اس کی تقلید کرنے پر مجبور ہیں۔
عوام مسلم لیگ(ن)‘ پی ٹی آئی سے متنفر‘ پیپلزپارٹی واحد آپشن رہ جاتا ہے: رانا جمیل منج
Jul 16, 2018