لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبل حلقہ این اے 126 کے امیدوار مہر اشتیاق انور اور سابق صوباء وزیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 150 رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے حق میں فیصلہ آئے گا اور ووٹر شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے وہ گذشتہ روز سبزہ زار فیڈریشن آف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید آسی کی رہائش گاہ پر اہلیان سبزہ زار کی جانب سے مسلم لیگ امیدوار مہر اشتیاق انور اور رانا مشہود احمد خان کی حمایت کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صدر سوسائٹی اور ممتاز صحافی، شاعر اور ادیب و کالم نگار سعید آسی، سیکرٹری جنرل محمد افضل خان، نائب صدر و کونسلر محمد ارشد سمیت عرفان علی، محمد طیب و دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مہر اشتیاق انور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال کے عرصے میں نہ صرف لوڈشیڈنگ کو لگ بھگ ختم کر دیا، دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ معیشت کو حال کا لیکن سازشیوں کی ریشہ دوانیوں نے ملک کو پھر دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کامیاب ہو کر اپنے ادھورے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ رانا مشہود احمد خان ے کہا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے جو ترقی کی انشاء اللہ کامیاب ہو کر اس کا دائرہ پاکستان بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔
25 جولائی کو عوام ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا بیانیہ کامیاب کرائیں گے: مہر اشتیاق، رانا مشہود
Jul 16, 2018