اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں اپنا تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائےگا، جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی، کلبھوشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے ڈاکٹرفاریحہ بگٹی نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیلسے جواب دیا گیا، پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے جمع کرائے جانےوالے جوابات 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہیں۔ بھارتی دہشتگردی کیس میں پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر2017 میںکو جمع کرایا تھا، پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم کی جانب سے مرتب کیا گیا ہے۔
پاکستان جواب
کلبھوشن یادیوکیس، پاکستان اپنا جواب کل عالمی عدالت میں جمع کرائےگا
Jul 16, 2018