برسلز(آئی این پی )بلجیم کی مقامی عدالت نے سوئمنگ پولز میں بروکینی پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے مسلمان خواتین کو مخصوص پورے لباس میں تیراکی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔بیلجین کورٹ نے بروکینی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ 2 مسلمان خواتین کی درخواست پر کیا جس میں خواتین نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیلجیئم کے گینٹ کے سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے بروکینی پہن کر نہانے پر پابندی عائد کرکے مختصر لباس پہننے پر اصرار کیا جا رہا ہے جو کہ مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ عمومی طور پر سوئمنگ کے لیے مختصر ترین لباس پہنا جاتا ہے تاہم بروکینی مسلمان خواتین کے لیے تیراکی کا ایسا مخصوص لباس ہے جس سے جسم کے تمام حصوں کو ڈھانپا جا سکتا ہے اور جسے پہن کر اطمینان سے سوئمنگ کی جاسکتی ہے۔
بلجیم‘ اجازت
بلجیم: عدالت نے مسلم خواتین کو مخصوص پورے لباس میں تیراکی کی اجازت دیدی
Jul 16, 2018