جھوٹ، مکاری، مفادپرستی عمران کی خصلت، زرداری کیخلاف بہتان تراشی پر سعید غنی کا ردعمل

Jul 16, 2018

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے، ان کی دھوکہ دہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موصوف 1992ء کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔ وہ سچ سچ بتائے کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کیا تھی۔ 1992ء کا ورلڈ کپ جاوید میانداد اور انضمام الحق کے مرہون منت تھا۔ عمران نیازی کی طرف سے آصف زرداری کے خلاف مسلسل بہتان تراشی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران نیازی انتہائی عیاری اور چالاکی سے قومی ٹیم کی جیت کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں عمران نیازی کی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ قومی مفاد کی خاطر عمران نیازی کی کارکردگی کو منظر عام پر لائے تاکہ قوم کو جھوٹے خان کے جھوٹے دعووں کی حقیقت واضح ہو۔

مزیدخبریں