نئی دہلی(این این آئی)ہندو انتہا پسند تنظےم بھارتےہ جنتا پارٹی کے اےک رہنما نے بھارتی مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوںنے اترپردےش کے شہر اےودھےا مےں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمےر کرنے مےں روکاٹےں ڈالےں تو انہےں حج کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی۔ کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق اتر پردےش کے علاقے چرکھری سے بھارتےہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت نے اےک وےڈےو پےغام مےں کہا کہ مسلمانوں کو رام مندر کے معاملے مےں ملک کے اےک ارب ہندﺅں کے جذبات کا احترام کرنا چاہےے اور اگروہ اےسا نہےں کرےں گے تو ہم بھی ان کے جذبات کا احترام نہےں کرےں گے۔ راجپوت نے کہا کہ اگر مسلمانوں نے رام مندر کی تعمےرمےں رکاوٹ ڈالی ےا اس کو روکنے کی کوشش کی تو انہےں بھی حج کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی۔ راجپوت نے مسلمانوں کی اقلےتی حےثےت اور حج پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کےاہے۔
بی جے پی رہنمائ
رام مندر نہ بنانے دیا تو مسلمانوں کو حج نہیں کرنے د ینگے: بی جے پی رہنما کی گیدڑبھبکی
Jul 16, 2018