الیکشن سے قبل راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد امیدواروں کی درگاہ اجمیر شریف حاضری

اجمیر(آ ئی این پی)پاکستان میں ا نتخا بات 2018میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی کے لیے دعا کرنے بھارت میں خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچ گئے۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف سمیت مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پہنچے، چادر چڑھائی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے دعا کی۔درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمران شاہ ولی اور دیگر جماعتوں کے امیدوار درگاہ پر حاضری لگوا چکے ہیں جب کہ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کالز بھی موصول ہورہی ہیں جس میں انتخاب میں کامیابی کے لیے دعا کرنے اور چڑھاوے چڑھانے کی استدعا کی جاتی ہے۔پاکستان میں سیاست دانوں کا اپنی انتخابی مہم کا آغاز صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر حاضری کے ساتھ کرنے کا رواج عام ہے۔ عمران خان نے بھی اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی تھی جب کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو، آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی صوفی بزرگوں سے دعا کراتے دیکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...