لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے مستونگ، پشاور اور بنوں میںہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،نگران حکومت دہشتگردی کی روک تھام کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کرے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومزید متحرک اور فعال کیا جائے، ملک سے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اسلام کا معاشرتی نظام نافذکیا جائے، نگران حکومتیں جرنیلی آمروں والے ہتھکنڈے استعمال کر کے ملک کا تشخص خراب نہ کریں۔