برسلز (آن لائن )یورپی یونین کے اعلیٰ حکام امریکی صدر ٹرمپ کے تجارتی اقدامات کیخلاف چین و جاپان سے تعلقات کوفروغ دینے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں،تاہم اس سلسلے میں وہ آئندہ ہفتے چین و جاپان کے دورے کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور ای یو کمیشن سررابہ جین کلاؤنڈ جنکر کے دورے میں جاپان کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ترجمان یورپی کمیشن مارگریٹیز شیناس کا کہنا تھا کہ جاپان کیساتھ ڈیل اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔،دونوں یورپی لیڈرز پیر کو چین میں صدر زی جن پنگ اور وزیراعظم لی سے ملاقات کریں گے اور واشنگٹن کیساتھ تجارتی کشیدگی پر غور ہوگا۔واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب یورپی یونین ٹرمپ کی امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت تجارتی تحفظ کے اقدامات کیخلاف اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹرمپ تجارتی اقدامات؛یورپی یونین کی چین جاپان سے تعلقات کوفروغ دینے کی کوشش
Jul 16, 2018