لوار ی ٹنل روڈ پر حادثہ‘ ٹرک کلینرموقع پر جاں بحق ڈرائیور زخمی

چترال(اے پی پی)لواری سرنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹر ک کلینر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ‘ایس ایچ او تھانہ عشریت کے مطابق ٹرک نمبر C2669پشاور سے چترال آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث براڈام کے قریب اچانک سڑک پر الٹ گیا۔‘ جس کے نتیجے میں ٹرک کلینر شیر حبیب ولدمحمدنبی سکنہ دیر بالاقولنڈی ٹرک کے نیچے دب گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا‘جبکہ ٹرک ڈرائیور مشتاق احمد ولد تاجبر محمد سکنہ دیر بالا قاشقاری شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر عشریت پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن