اسرائیل اور امریکہ نے ایران پرحملے کامنصوبہ تیار کرلیا ، جوہری تنصیبات کانشانہ بنایاجائیگا :صہیونی میڈیاکادعویٰ

سٹاک ہوم (این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب روس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیل کی سرحد کے قریب شامی علاقوں میں ایرانی ملیشیا کو دور رکھنے کے ایک معاہدے کی باتیں ہو رہی ہیں، اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران پرحملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ااسرائیلی ویب سائیٹ نے دونوں ملکوں کے ایران بارے میں پلان کو’’ایران پروجیکٹ‘‘ کا نام دیا ہے اور دونوں ملکوں کے حکام نے 29 جون کو اس پر غور بھی کیا تھا۔ جس اجلاس میں یہ پلان پیش کیا گیا اس میں اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ اور امریکی فوج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق’ایران پراجیکٹ‘ کا نام اسرائیلی آرمی چیف کے ساتھ امریکہ کے دورے پرآئے میجر جنرل نیٹزن الون نے پیش کیا۔ اس میں امریکی چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفورڈ اور سینٹرل کمانڈ کے چیئرمین جنرل جوزف فوٹیل بھی موجود تھے۔ میجر منرل الون نگرانی کرینگے ، سرجیکل سٹرائیک کی کارروائی کی جائے گی جس میں ایران کی جوہری تنصیبات، بیسٹک میزائل لانچنگ پیڈ اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جب دیکھا کہ امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات بند گلی میں پھنس گئے اور ایران اور حزب اللہ شام کے محاذ پر سرگرم ہیں۔ جنوبی شام میں اسرائیلی سرحد کی طرف ان کی پیش قدمی جاری ہے، ایسے میں وقت ضائع کیے بنا ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن