بچیانہ:مضر صحت کھانا کھانے سے دادی اور 4 پوتے، پوتیوں کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت)رات کا پکا کھانا کھانے سے ایک ہی گھرکے بچوں سمیت 5افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔ نواحی گائوں چک نمبر629گ ب کے رہائشی رفیق کے گھر دال چکن کا سالن بنا ہوا تھا جسے کھا کر اس کی 8سالہ بیٹی سمیعہ، 2سالہ بیٹا ولید، 7سالہ بیٹا شفیق،5سالہ بیٹی عائشہ اور 60سالہ سرداراں بی بی کی حالت غیر ہوگئی۔ حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن