اسلام آباد(صباح نیوز)مستونگ اور پشاور میں ہونیو الے خود کش حملوں میں بھاری جانی نقصان ہونے پرقومی سوگ پردنیا بھر کی شخصیات اور حکمران پاکستان کے ساتھ اظہار افسوس کررہی ہیں ۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے اس سانحہ پر پاکستانی قوم کے نام ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ اس قومی سوگ کے دن جرمنی کی حکومت اور سفارتخانے کا عملہ متاثرین کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔ پاکستانی قوم بہادر ہے‘ دہشت گردوں کی الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔