شجاع آباد (نامہ نگار) نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے پاس لوٹوں کے سوا کچھ نہیں ہے اس خطے کے مسائل کا واحد حل الگ صوبہ ہے الگ صوبہ پیپلز پارٹی بنائے گی،سید یوسف رضا گیلانی خرم فرید خان خاکوانی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی امیدوار پی پی 221 نواب خرم فرید خان خاکوانی نے موضع رکن ہٹی موضع بگڑیں سمیت شہر کے متعدد مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت اور اہمیت کوشہید بھٹو نے اجاگر کیا پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے پاس لوٹوں کے سوا کچھ نہیں ہے اس خطے کے مسائل کا واحد حل الگ صوبہ ہے الگ صوبہ پیپلز پارٹی بنائے گی اگر مزدور اور کسان کو خوش حال کرنا ہے تو پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں حقیقی تبدیلی ہم لائیں گے بطور سابق وزیر اعظم صرف اسی ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہا ہوں میرے مخالفین ہائی کورٹ سپریم کورٹ تک گئے کہ کسی طرح میں الیکشن نہ لڑ سکوں مگر انہیں منہ کی کھانا پڑی شجاع آباد کے عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے اس حلقے کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اس موقع پر موضع رکن ہٹی کی درجنوں برادریوں کے سیکنڑوں افراد نے ملک فدا حسین قاری عنصر کی قیادت میں یوسف رضا گیلانی نواب خرم فرید خان خاکوانی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب علمائ ونگ کے جنرل سیکرٹری جمیل نورانی افضل قریشی سجاد خان بلوچ فیصل قریشی ملک صفدر اللہ بخش گاذر سمیت سیکنڑوں افراد موجود تھے۔