اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قیام ملک سے ناخواندگی کے خاتمے اور کم آمدنی والے طبقات تک تعلیم و تربیت کی اعلیٰ سطحی سہولتیں ان کی رہائش گاہوں کے قریب فراہم کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے ٗ غریب اور کم وسائل رکھنے والے شہریوں کے بچوں کو داخلہ فیس کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کر نے کے لئے یونیورسٹی نے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کردی ہے۔جو طلبہ داخلہ فیس یکمشت ادا نہیں کرسکتے ہیں ٗ اُن کی سہولت کے لئے داخلہ فیس آسان اقساط میں وصول کی جائے گی ۔ ایسے طلبہ کو یونیورسٹی کے نزدیک ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرتی ہے۔فاٹا اور بلوچستان سے میٹرک پروگرام کی مفت تعلیم کے خواہشمند افراد کو بھی یونیورسٹی کے قریب ترین کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔