رائل ائیرٹیٹو شو2018 ئ‘ پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی 130 کی دوسری پوزیشن

Jul 16, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 نے رائل ائیرٹیٹو شو2018ء میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔فضائیہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دن پاک فضائیہ کے لئے باعث مسرت تھا جب برطانیہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2018 میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارہ نے دنیا بھر سے آئے ہوئے 300 طیاروں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ائیر شو میں حصہ لینے والے نمبر6 سکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معا ئنہ بھی کیا ۔انہیںجہاز پر مزین مختلف اقسام کی تصاویر اور پینٹنگز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے اس میگا ایونٹ میں پاک فضائیہ کی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔پاک فضائیہ کے دستے کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عظیم کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے خوبصورت اور پرکشش رنگوں او ر پینٹنگز کی وجہ سے لوگوں کے دل موہ لئے۔ جس کا موضوع کانفرنس میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبا ت جو کہ صد سالہ رائل ائیر فورس کے جشن کے طور پر منائی جا ر ہی تھیں، کے بارے میں شرکت کنندگان کو آگاہ کیا گیا ۔ سینئر حکومتی وزر ا ء ، اعلی عہدیداران اور تقریباََ ساٹھ سے زائد بین الاقوامی فضائیہ کے سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ آجکل برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد بالخصوص دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے۔

مزیدخبریں