گیلانیوں‘ مخدوموں نے ہمیشہ تخت لاہور کی غلامی کی: اللہ نواز ونیس

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز ونیس نے این اے 158 بگڑیں‘ چک آر‘ ایس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب عوام پاکستان سرائیکی پارٹی کے ساتھ ہیں اور سرائیکی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے 25 جولائی کو بیلچہ کے نشان پر مہر لگائیں گے کیونکہ یہ لوگ اب جان چکے ہیں کہ اس خطے اور اس خطے کی عوام کی فلاح و بہبود صرف سرائیکی صوبے کے قیام سے ہی ممکن ہے ان گیلانیوں ‘ مخدوموں نے ہمیشہ تخت لاہور کی غلام کی اور سرائیکی خطے کے نوجوان کے مستقبل کا سودا کرتے ہوئے ان کی نوکریاں لاہور میں فروخت کیں ان روایتی سیاستدانوں کے اپنے خاندان لاہور میں رہتے ہیں اور یہ خود اس سرائیکی خطے سے الیکشن لڑتے ہیں اس سرائیکی وسیب اور یہاں کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ایوانوں کے مزے اٹھاتے ہیں 2018 ء کے الیکشن میں این اے 158 کی عوام ان مفاد پرست اور دھوکے باز روایتی سیاستدانوں کا بائیکاٹ کریں گے اور پاکستان سرائیکی پارٹی کو کامیاب کرائیں تاکہ اس سرائیکی صوبے کا فنڈ اس ہی صوبے پر خرچ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن