اسلام آباد (نا مہ نگار)اوپن یونیورسٹی نے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کردی ہے، سہولت سے مستفید ہونے کے لئے مستحق طلبہ کو یونیورسٹی کے نزدیک ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قیام ملک سے ناخواندگی کے خاتمے اور کم آمدنی والے طبقات تک تعلیم و تربیت کی اعلیٰ سطحی سہولتیں ان کی رہائش گاہوں کے قریب فراہم کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2018ء کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے ٗ غریب اور کم وسائل رکھنے والے شہریوں کے بچوں کو داخلہ فیس کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کر نے کے لئے یونیورسٹی نے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کردی ہے۔جو طلبہ داخلہ فیس یکمشت ادا نہیں کرسکتے ہیں ٗ اُن کی سہولت کے لئے داخلہ فیس آسان اقساط میں وصول کی جائے گی ۔ ایسے طلبہ کو یونیورسٹی کے نزدیک ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرتی ہے۔فاٹا اور بلوچستان سے میٹرک پروگرام کی مفت تعلیم کے خواہشمند افراد کو بھی یونیورسٹی کے قریب ترین کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش ہونے والے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح کے تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکیں گے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فیس انسٹالمنٹ اسکیم متعارف کرادی
Jul 16, 2018