چمن :قلعہ عبداللہ میں باچاخان مرکزپرفائرنگ،سابق سینیٹر داؤد اچکزئی زخمی

Jul 16, 2018 | 09:23

ویب ڈیسک

کوئٹہ:  جنگل پیر علی زئی میں سابق سینٹیٹر کے گھر پر فائرنگ سے اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے امیدوار  اور سابق صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔ داؤدخان کےمحافظوں کی جوابی فائرنگ سےحملہ آورفرار ہو گیا ۔

لیویزذرائع  کے مطابق  داؤدخان کوطبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ہےحملہ آوروں نےاے این پی دفترمیں گھس کرفائرنگ کی،حملہ آوردیوارپھلانگ کرباچاخان مرکزمیں داخل ہوئے ۔

پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں علی الصبح دو گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اے این پی کے سابق سینیٹر داؤد اچکزئی کے گھر پر فائرنگ کر دی جس میں داؤد اچکزئی زخمی ہوگیا۔

حملہ آور فرار ہوگئے۔ داؤد اچکزئی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکے بازو میں ایک گولی لگی ہے اور اسکی حالت خظرے سے باہر ہے۔ داؤد اچکزئی اے این پی کے مرکزی نائب صدربھی ہیں۔

مزیدخبریں