پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی ون تھرٹی نے پاکستان کا نام سر بلند کر دیا

اسلام آباد:  پاک فضائیہ کے ہرکولیس سی ون تھرٹی نے رائل ایئر ٹیٹو شو میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ایئر چیف نے اعزاز کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددگار قرار دیا۔رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2018ء میں پاکستان ایئرفورس کے ہرکولیس طیارے کی شاندار پرفارمنس، دنیا بھر سے آئے ہوئے 300 طیاروں میں دوسری پوزیشن، پاک فضائیہ کے سربراہ کی میگا ایونٹ میں وطن کا نام سربلند کرنے والی ٹیم کو مبارکباد.ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر شو میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے، تصاویر اور پینٹنگز سے آراستہ ہرکولیس طیارے کا معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اعزاز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن