سندھ میں انقلاب آنے والاہے، 25جولائی کو جاگیرداروں کے اقتدار کا خاتمہ کردیں: سراج الحق

 جماعت اسلامی کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سندھ کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور آنکھوں میں محبت اس بات کی نشانی ہے کہ سندھ میں انقلاب آنے والاہے ،جس میں مخلوق خدا عام شہری ،غریب کسان اورمزدور خوشحال ہوگا ،25جولائی کو گھر سے نکلیں اور جاگیرداروں کے اقتدار کا خاتمہ کریں ایم ایم اے انقلابی کارواں اور مورچہ ہے جوملک میں نفاذشریعت کی بنیاد پر یہ اتحاد بناہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے شہید اللہ بخش پارک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سراج الحق نے کہاکہ ظالم کے گھرکا طواف کرنے کے بجائے آج آپ اس کارواںمیں شامل ہوئے ہیں مبارکباد دیتاہوں ،انہوںنے کہاکہ 70سال سے ایک ہی طبقہ ملک پر مسلط ہے پی پی ہمیشہ سندھ پر مسلط رہی سندھ کے لوگوںنے پی پی کو ووٹ دیااورجاگیرداروں کو کندھوں پربٹھاکر ایوانوں تک پہنچایا ،اس محبت کے نتیجے میں سندھ کے لوگوں کو غربت ملی، بیروزگاری ملی ،زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پر تبدیلی ان کے بینک اکائونٹس میں آئی جو آپ کے ووٹ لے کر ایوانوں میں گئے ،ان کی شوگر ملز میں اضافہ ہوا ان کی سات پشتوں کے لیے دولت جمع ہوئی عوام کے ہاتھ کیالگا عوام کے تن پر آج بھی پرانے کپڑے ہیں ان کے کتے مکھن کھاتے ہیں اورغریب کابیٹا کوڑے سے رزق ڈھونڈتاہے سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی ،کوئی کام نہیں ہوتا اللہ نے فرمایاہے کہ انسان کو میں نے بندگی کے لیے پیداکیا تووہ انسان جاگیرداروں کی غلامی کیوں کرتاہے قوم کو غلامی ،کرپشن،مہنگائی ،بیروزگاری اور مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لیے ایم ایم اے جدوجہدکررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ اس ظالم نظام جمہوریت کی وجہ سے غریب اسمبلی کے دروازے پر قدم نہیںرکھ سکتا ہم ایسے نظام کے خلاف بغاوت کااعلان کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ بیوروکریسی ،تنخواہ ریاست سے لیتی ہے پرنوکری جاگیرداروں کی کرتی ہے پولیس بھی ان ہی لوگوں کی حفاظت کرتی ہے ڈی سی عوام کے درد کو سمجھنے اوران پر مرہم رکھنے کے بجائے وڈیروں کے گھرپر جاتاہے جوانہیں حکم دیتے ہیں کہ عوام کو ڈراکر اور دباکررکھو،انہوں نے کہاکہ میں مزدورکا بیٹاہوں تعلیم کے اخراجات بھرنے کے لیے گرمی کی چھٹیوں میں مزدوری کی اورمجھے آپ کے دکھ دردکااحساس ہے ان وڈیروں کو آپ کے دکھ دردکاکوئی احساس نہیں میرے ہاتھ میں بندوق نہیں اورنہ ہی آپ کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے آئیں ووٹ کی طاقت ظلم ،زیادتی ،کرپشن کے خلاف استعمال کریں اور ایم ایم اے کے اس جہاد میں حصہ لیں ،انہوںنے کہاکہ پی پی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ایک ہی طبقہ ملک پر عرصہ درازسے قابض ہے ہم آپ کو انقلاب کی طرف بلاتے ہیں ہمین موقع دیں انشاء اللہ اقتدارمیں آکر وسائل کی منصفانہ تقسیم ،تعلیم ،صحت مفت ،کارخانے کے مزدور کا کارخانے کے منافع میں حصہ ،کسان کا کھیت کے پیداوارمیں حصہ شامل کریںگے ،بیروزگارکو روزگار الائونس دیاجائے گا ضعیف کو بھی الائونس دیںگے ،بے گھروں کو شیلٹر دیں گے ،انہوںنے کہاکہ بلاول نے مخلوط حکومت بننے کا کہاہے جس کے وزیر اعظم اپنے ابو آصف زرداری بنیں گے جبکہ آصف زرداری نے بلاول کو اگلا وزیر اعظم بتایاہے کیا ان کے علاوہ پی پی میں کسی اورکی عزت نہیں اور ایسا نہیں جسے یہ منصب دیاجائے ،انہوںنے کہاکہ ٹی وی چینل پر کروڑوں روپے کے اشتہار میں جو چہرے دکھائے جارہے ہیں وہ 25جولائی کے بعد نظر نہیں آئیں گے سندھ میں قلندراور دولت مندوں کا مقابلہ ہے انشاء اللہ قلندر جیتے گا انہوں نے جیکب آبادکی قومی نشست پر نامزد امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری ،صوبائی امیدوار دیدارلاشاری کے ہاتھ بلندکرتے ہوئے کہاکہ ان کو ووٹ دیں یہ نیک اورآپ میںسے ہیں ان کو ووٹ دینا انقلاب ہے ثواب ہے ظالم کرپٹ ،لینڈ اور ڈرگ مافیاکا احتساب ہے انہوں نے کہاکہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ ظالم اورجاگیردارہم پر مسلط رہیں اب یہی لوگ آپ کے پاس آئیں گے آپ کو سبزباغ دکھائیں گے جھوٹے وعدے کریں گے اورورغلائیں گے ان سانپوں کے منہ میں دودھ ڈال کر انہیں اژدھا نہیں بنانا ان بچھووں کو ہاتھی نہیں بنانا انقلاب اوراحتساب کو ووٹ دیں جیکب آباد بلکہ سندھ ایم ایم اے کا ہے لمبی لمبی کاروں ،امریکہ کے یاروں کرپٹ اورغداروں کو ایک دھکا اوردو جلسے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ اس بار پورے سندھ میں پی پی دفن ہوگی کتاب کے نشان پر مہر لگاکر ظلم اور ظالم سے نجات حاصل کریں ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والے ناموس رسالت ۖ اسلام شریعت ،ناموس صحابہ ،ٹوپی ،داڑھی اورغریب مظلوم کوعزت دیں جلسہ سے ممتازحسین سہتو ،ڈاکٹر اے جی انصاری،عبدالحفیظ بجارانی،دیدارلاشاری ،حافظ میر محمد بنگلانی ،محمد حنیف کھوسو ،صادق ملغانی ،حماد اللہ انصاری اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن