اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن جماعتوں نے 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آج منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج منگل کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی گئی ہے جس میں مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی ،جے یو آئی (ف)،سمیت دیگر جماعتیں شرکت کریں گے اجلاس میں 25جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی حکمت عملی پر غور کیا جائے گاجبکہ 25جولائی کو احتجاجی عکمت عملی کو دھرنے میں تبدیل کرنے پر مشاورت کی جائے گی ۔