ویڈیو لنک سے کیسز کی روزانہ سماعت کا میکنزم بنائیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ صباح نیوز) سپریم کورٹ نے کوئٹہ رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی مشتاق احمد کی سزا بڑھانے کیلئے دائر اپیل مسترد کر دی تاہم، عدالت نے ملزم پر40 ہزار روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ رقم ایک ماہ میں ادا کی جائے۔ چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم مشتاق احمد پر علی رضا کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کا الزام تھا ، جس پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2 سال قید اور 20 ہزار دامان ادا کرنے کی سزا سنائی تھی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہو دامان کی رقم بڑھا کر 40 ہزار کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتی چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بنچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنا کرے گا۔ تین رکنی بنچ نے اسلام آباد میںبیٹھ کر کوئٹہ سے براہ راست مقدمات کی مقدمات کی سماعت کی چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا اہتمام کرنے پر نادرا کے عملے کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اس موقع پر کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نادرا کے شکر گزار ہیں انہوں نے بہت تعاون کیا ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا، لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔ اب لاہور اسلام آباد کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔ ایسا میکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کریں گے، چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بنچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...