بے نامی اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50 سے زائد ''انفارمرز''نے ایف بی آر سے رابطہ کر لیا

لاہور( کامرس رپورٹر) بے نامی اکائونٹس اورجائیدادوں کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50 سے زائد ''انفارمرز''نے ایف بی آر بے نامی زون سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔ بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن