اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) وزارت قانون و انصاف نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جسٹس عامر فاروق تین نام وزارت قانون بھیجیں گے، جس کے بعد وزارت قانون ایک نام فائنل کر کے نوٹی فکیشن جاری کردیگی۔ جسٹس عامر فاورق نے رجسٹرارسے سیشن ججز کی فہرست منگوا لی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر احتساب عدالت نمبر دو کا قائم مقام جج مقرر کر دیا ہے۔ یاد رہے مبینہ ویڈیو کے معاملے پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے وزارت قانون کوخط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ جج ارشدملک کے بیان کونواز شریف کیس سے منسلک کیاجائے اور وزارت قانون جج ارشدملک کی خدمات واپس لے۔