اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر (آج) منگل کو ہونے والے اجلاس کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان ایوان اور کابینہ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔